علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت رانا شوکت علی نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبہ خصوصاکھیل کے میدان میں حصہ لینے والوں کی ہمیں سرپرستی کر نی چاہیے

(نومی نیوز)علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت رانا شوکت علی نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبہ خصوصاکھیل کے میدان میں حصہ لینے والوں کی ہمیں سرپرستی کر نی چاہیے کیونکہ آج دیہاتوں یا شہروں میں کھیلنے والے کل پاکستان کے ہیروبھی بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر342ج ب لادھڑمیں بطورمہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر راناغلام مصطفےٰ لیاقت،سہیل اسلم جٹ سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔رانا شوکت علی نے کہاکہ کھیل کے میدان آباد ہو نے سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔کیونکہ کھیلوں میں حصہ لینے والے ہمیشہ صحت مندرہتے ہیں۔اور کھیلوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔آخر پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں