نواحی گاؤں میں کھیتوں کو پانی لگانے کیلئے جانیوالوں کو مخالفین نے ڈنڈوں سے سوٹوں سے تشدکا نشانہ بنا ڈالا۔

(نومی نیوز)نواحی گاؤں میں کھیتوں کو پانی لگانے کیلئے جانیوالوں کو مخالفین نے ڈنڈوں سے سوٹوں سے تشدکا نشانہ بنا ڈالا۔معلوم ہو اہے کہ نواحی نمبر300ج ب کے ناصر،شمشاد،عبدالستار وغیرہ اپنے کھیتوں کوپانی لگانے کی غرض سے جار ہے تھے کہ راستہ میں ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ان کے مخالفین نے ان کا راستہ روک کران پر حملہ کر دیا اور ڈنڈوں سے انہیں تشددکا نشانہ بنادیا اور موقع سے فرارہو گئے۔زخمیوں کو سول ہسپتال گوجرہ داخل کرایاگیا۔جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری تھی کہ ان کے مخالفین ان کے پیچھے ہسپتال پہنچ گئے جہاں لڑائی جھگڑاشروع ہو گیا جس کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فریقین کوپولیس نے حراست میں لے لیا اورپولیس مصروف کارروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں